بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت کے ایک سال
مکمل ہونے کی یاد میں دی گئی ضیافت میں فی پلیٹ 12020 روپے خرچ کئے جانے کو
سرکاری رقم کا غلط استعمال قراردیتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے
استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن
لیڈر وجیندر
گپتا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ گزشتہ سال 11 فروری کو
عام آدمی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر کیجریوال کی رہائش
گاہ پر منتخب 50 لوگوں کھانے کی دعوت دی گئی جس میں فی پلیٹ 9355 روپے خرچ
کئے گئے۔اس کے اگلے دن بھی 30 لوگوں کو ضیافت دی گئی جس پر فی پلیٹ 12020 روپے خرچ کئے گئے۔